بدھ، 30 نومبر، 2016

ٹریل #6 (جبی دی گلی) ، اسلام آباد

ٹریل #6  سے متعلق :
یہ ٹریل بھی ضروری ہدایات سے آراستہ ہے ۔ اس کے شروع میں ہی انفارمیشن سنٹر قائم کیا گیا ہےتا کہ ہائیکرز کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انفارمیشن سنٹر سے ہم ٹریل پر موجود مشہور سلسلے فلورہ اور فلونہ ((#Flora & #Fauna ،  نایاب پرندوں اور جانوروں سے متعلق  معلومات حاصل کر سکتے  ہیں ۔ ٹریل 6 میں تقریباََ 2 کلومیٹر تک راستہ سیدھا اور ہموار ہے، اسی دوران دو تین جگہ پانی کا گزر بھی ہوتا ہے۔ ٹریل 5 اور 3 کی نسبت یہاں لوگوں کا رش کم اور سکون زیادہ ہے۔ زیادہ تر نوجوان لوگ ہائیکنگ کر رہے ہوتے ہیں جبکہ فیملیز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ میرے خیال سے اس کی وجہ معلومات کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔

یہاں پانی  میں لوگ پاؤں ڈال کر بیٹھتے ہیں، نہاتے ہیں اور محظوظ ہوتے ہیں۔ درختوں /پودوں کا ٹریل کے ساتھ ساتھ بہت خوبصورت سلسلہ قائم ہے۔  ٹریل 6 قدرتی حسن کا شہکار ہے۔ یہاں تنہائی میں بیٹھ کر انسان اپنے آپ سے باتیں کر سکتا ہے ، زور زور سے قہقے لگا سکتاہے، اونچی اونچی آوازیں نکال سکتا ہے، دنیا کے بکھیڑوں سے دور اپنے بیتے لمحوں کا حساب کر سکتا ہے، اپنی زندگی کا محاسبہ کر سکتا ہے اورمظاہر قدرت کو خیراج تحسین پیش کر سکتا ہے، اپنے رب کا شکر ادا کر سکتا ہے۔

ٹریل #6 کی لوکیشن:
فیصل مسجد (E-7)کے شمال سے ٹریل 6 شروع ہوتا  ہے۔  عام طور پر لوگوں کو  اس ٹریل کے سٹارٹ پوائنٹ کا پتہ نہیں ہے ۔ اگر ہم فیصل مسجد کے سامنے اتریں تو اس کی بلکل بیک سائیڈ پر ٹریل 6 کا سائن بورڈ لگا ہوا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ سے ٹریل 6 پر جانا بہت آسان ہے ۔ پیرودہائی، آئی نائن، اسلام آباد کچہری سے وین نمبر 121/ روات ، کورال، کھنہ پل، فیض آباد سے 24 نمبر وین اور کراچی کمپنی، جی-ایٹ، بلیو ایریا سے 101 نمبر مزدہ شاہ فیصل مسجد جاتا ہے ۔ وین کے اڈے سے ٹریل 6 بمشکل 5 منٹ کی واک پر ہے۔ شاہ فیصل مسجد پر لوگوں کا بہت رش ہوتا ہے لیکن ٹریل 6 کا راستہ چونکہ بلکل مسجد کے پیچھے سے نکلتا ہے اس لئے زیادہ تر لوگوں کو ٹریل کے بارے میں معلومات نہیں ہوتیں یہاں تک کے وین کے اڈے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر  تک اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں۔

ٹریل #6 کا افتتاح:
11 جنوری، 2013 بروز جمعہ ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب قمر زمان کائرہ نے سی ڈی اے کے چیئرمین، جباب سید طاہر شہباز کی موجودگی میں اس ٹریل کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر چیئرمین، سی ڈی اے نے بتایا کہ ٹریل 6 کو بنانے میں سی دی اے کا ایک روپے بھی خرچ نہیں ہوا تمام اخراجات ہمارے پرائیویٹ پارٹنرز #Premier Oil & #Himalayan #Foundation  نے برداشت کئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا یہ فیملیز اور بزرگ شہریوں کے لئے ایک منفرد ٹریل ہے کیونکہ اس کی سطح ہموار اور بیٹھنے (آرام کرنے کیلئے) باقاعدہ الگ جگہیں مخصوص طور پر بنائی گئی ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اسلام آباد دوسرے شہروں اور دنیا کے لئے رول ماڈل ہونا چاہیئے۔ انہوں نے سی ڈی اے اور پرائیویٹ پارٹنرز کے اس  اقدام کی تعریف کی جس سے لوگوں کو تفریحی کی سہولیات میسر ہوں گی۔

ٹریل #6 کی لمبائی فاصلہ:
یہ ٹریل فیصل مسجد سے شروع ہو کر" جبی دی گلی "میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔ اس کا فاصلہ تقریباََ 4 کلو میٹر ہے ، جبی دی گلی سے  پیر سوہاوہ روڈ تک بھیایک  ٹریک جاتا  ہے مگر وہ اجاڑ اور کم استعمال ہونے ولا ہے۔ 4 کلو میٹر کا فاصلہ اوسطاََ 2-3 گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔ ٹریل 6 کا نصف حصہ بہت خوبصورت ہے، اس میں پانی کی آبشاریں اور بیٹھنے کی خوبصورت جگہیں ہیں جو سی دی اے نے خاص طعر پر بنائی ہیں  جبکہ باقی نصف حصہ مشکل اور ٹف  ہے، وہ بلکل سیدھی چڑھائی ہے اس میں راستہ ظاہر کرنے کے لئے سائن بورڈز بھی نہیں ہیں اور پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ اگر آگے جبی کی گلی یا پیر سوہاوہ روڈ تک جانا ہو تو اپنے ساتھ دو تین بوتلیں پانی ضرور رکھیں اور اس کے لئے آپ کے پاس جوتوں کا اچھا، آرام دہ جوڑا ہونا چاہئے۔


ٹریل #6 کی نمایاں خصوصیات:
1.    بزرگ شہریوں کے لئے بہت شاندار ٹریل ہے کیونکہ تقریباََ    2کلو میٹر کا راستہ بلکل سیدھا ہے۔
2.    اس میں ماؤنٹین بائیکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ 
3.    راستے میں 3 جگہ بیٹھے کے لئے بنچ لگے ہیں  جہاں کا نظارہ بہت دیدہ زیب ہے۔
4.    پرندوں اور جانوروں کو دیکھنے کے لئے ((Bird Watching Point بھی ہے۔
5.    جدید سہولیات سے آراستہ اور سیکیورٹی کے مکمل انتظامات  ہیں
6.    پبلک ٹرانسپورٹ سے قریب تر
7.    محفوظ اور کشادہ پارکنگ
8.    راستے میں پانی کا میسر ہونا
9.    قدرتی حسن ،   دلکش مناظر سے بھر پور اور فیملیز کے لئے سب سے بہترین

آپ کو کن اشیاء کی ضرورت ہو گی؟
اگر آپ نے ٹریل6 پر ہائیکنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہو گی. 
1.    اچھے آرام دہ جوتوں کا جوڑا جو کہ واٹر پروف ہو.
2.    فرسٹ ایڈ کا سامان
3.    پانی کی بوتل + ریفرشمنٹ کے لئے اشیاء
4.    ڈیجیٹل کیمرہ
5.    سن گلاسز + کیپ


ٹریل #6 کی پر گزرا ایک دن:
یکم اکتوبر 2016 کو ایک چمکدار دن کی صبح میں 24 نمبر وین پر بیٹھا اور شاہ فیصل مسجد پہنچ گیا ۔ وہ صبح بہت جاذب نظر اور روشن تھی ، فیصل مسجد کاسفید  سنگ مرمردور سے چمک رہا تھا۔ فیصل مسجد کا ڈیزائن ایسا ہے کہ ہر طرف سے وہ ایک جیسی ہی دکھائی دیتی ہے۔ اس کے مینار سینہ تان کے کھڑے تھےان کے جاہ وجلال سے انسان مرعوب ہوا جاتا تھا۔ وین سے اتر کر ٹریل 6 کا پوچھا مگر جواب یا تو خاموشی تھی یا جواب سے خالی ، ڈیروں سوال لئے آنکھیں۔

تحریر: ابرار حسین گوجر



































































 CDA, #FloraandFauna, #Hiking, #Islamabad, #Margalahills,#MargallaHillsNationalPark, #MHNP,# #Pakistan, #PeerSohawa, #Trail3, #Trail5, #Trail6, #Trails